8 اکتوبر، 2024، 9:30 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85622114
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں روڈ ٹرانزٹ کے حجم میں 63 فیصد اضافہ

تہران/ ارنا، رواں مالی سال کی ابتدا سے اب تک 93 لاکھ ٹن سامان ایران کی شاہراہوں کے ذریعے دیگر ممالک کی جانب ٹرانزٹ ہوا ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ وزارت کی جانب سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق، اس دوران 47 لاکھ ٹن نان پیٹرولیم مصنوعات اور 46 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات ٹرانزٹ ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ تجارتی سامان ایران کے جنوب میں واقع شہید رجائی بندرگاہ اور مغرب میں واقع پرویز خان سرحدی گزرگاہ کے ذریعے ملک میں داخل ہوا ہے جس کا حجم مجموعی طور پر 5 ٹن رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تعمیراتی اور معدنی مادے، کیمیاوی مصنوعات، زراعتی پیداوار اور اسٹیل، کاغذ اور لکڑی سمیت مختلف نوعیت کا تجارتی مال ایران کی شاہراہوں سے مختلف ممالک کی جانب برآمد کیا جا چکا ہے۔

حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی فوجیوں کو سرحد سے بھاگنے پر مجبور کردیا، متعدد صیہونی فوجی ہلاک

تہران/ ارنا- رپورٹ کے مطابق، لبنان اور مقبوضہ سرزمینوں کے سرحدی علاقے "اللبونہ" میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی فوجیوں کی ایک ٹکڑی پر شدید وار کیا جس کے نتیجے میں یقینی طور پر متعدد غاصب فوجی ہلاک ہوئے۔

حزب اللہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ صیہونی فوج کی ایک ٹکڑی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو اللبونہ سرحدی علاقے سے بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں کے ساتھ دراندازی کرنے کی کوشش کی جس کا حزب اللہ کے جوانوں نے جواب دیا۔ حزب اللہ کے اس حملے میں صیہونیوں پر راکٹوں اور گولیوں کی بوچھار کردی گئی جس کے بعد صیہونی فوجی فوری طور پر پسپائی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں متعدد غاصب فوجی یقینی طور پر ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی کہ صیہونی فوجیوں کی ایک ٹکڑی نے اقوام متحدہ کی امن افواج کے ٹھکانے کے قریب پناہ لی ہوئی تھی جہاں حزب اللہ اور غاصب فوجیوں کے مابین براہ راست گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

باخبر ذرائع کے مطابق، صیہونی فوجی یونیفل افواج کی بھیس میں لبنان میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے صیہونی فوجیوں کی ان حرکتوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

ایک اور واقعے حزب اللہ کے مجاہدوں نے تاک لگا کر متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔

المیادین کے مطابق، اللبونہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی بڑی تعداد موت کے گھاٹ اتر چکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .